English   /   Kannada   /   Nawayathi

برقعہ پہننے والی خواتین لیٹر باکس کی طرح: برطانوی وزیر

share with us

ڈینمارک :08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے کنزرویٹو پارٹی کے سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ وہ ڈینمارک کی طرز پر برقعے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کے حق میں ہیں۔بارس جانسن نے لکھا، 'برقعہ نفرت انگیز ہے۔ میں برقعے کی مخالفت کرتا ہوں۔ میں تو یہاں تک کہوں گا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ لوگ کہیں آنے جانے کے لیے لیٹر باکس کی شباہت اختیار کرتے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کاروباری اور سرکاری ایجنسیوں کو 'ڈریس کوڈ' نافذ کرنا چاہیے اور لوگوں کے چہرے دیکھنے کی اجازت ملنی چاہیے۔اس متنازع بیان پر مسلم کاؤنسل اور برطانیہ نے سابق وزیر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر انتہائی سخت گیر دائیں بازو کی فکر رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔جبکہ حزب مخالف لیبر پارٹی کے اراکین پارلیمان نے کہا کہ بورس شریعت اسلامیہ کے پیروکاروں کو بھڑکا رہے ہیں۔ لیبر پارٹی کی ناز شاہ نے کہا، 'بورس جانسن کی نسل پرستی پر ہنسا نہیں جا سکتا۔ وزیر اعظم تھریسا مے کو اس کی مذمت کرنی چاہیے اور بورس جانسن کو معافی مانگنی چاہئے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا