English   /   Kannada   /   Nawayathi

کٹھوعہ معاملہ کے گواہ کی حراست میں پٹائی، ریاستی حکومت سے جواب طلب

share with us

جموں :08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری کے گواہ طالب حسین کی پولس ریمانڈ میں پٹائی کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔ حکومت کو جواب دینے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جموں کے سانبہ پولس اسٹیشن میں پولس ریمانڈ کے دوران طالب کو زد و کوب کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں طالب کی چچیری بہن نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی اور ملزم پولس اہلکاروں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملہ کی اگلی سماعت 21 اگست کو کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا