English   /   Kannada   /   Nawayathi

دلتوں اور پسماندہ طبقات کوسماجی انصاف دینےسے باقی طبقوں کا نقصان نہیں ہونے دیں گے :مودی

share with us

نئی دہلی:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی نے  واضح کیا کہ دلتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہوئے ہم آہنگی کا خیال رکھا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ باقی طبقوں کا نقصان نہ ہو۔پی ایم  نریندرمودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں قومی پسماندہ طبقہ کمیشن کو آئینی درجہ دینے سے متعلق بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور ہونے اور درج فہرست ذات و قبائل انسداد مظالم بل ایوان زیریں سے منظور ہونے پرملک بھر میں 15 سے 31 اگست تک سماجی ہم آہنگی کا جشن منائے جانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر  مودی نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقصد ہم آہنگی کے ساتھ سماجی انصاف قائم کرنا ہے۔ پسماندہ اور دلت طبقوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ باقی طبقوں کا نقصان نہ ہو۔یہی' سب کا ساتھ سب کا وکاس 'کی اصل بنیاد ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گنیش سنگھ کی قیادت میں تمام پسماندہ طبقوں کے ممبران پارلیمنٹ نے دیگر پسماندہ طبقات کمیشن کو آئینی درجہ دینے سے متعلق بل کے دونوں ایوانوں میں منظور کئے جانے پر مسٹر مودی کو بڑا گلدستہ پہنا کر مبارک باد دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا