English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار : شیلٹر ہوم میں جنسی استحصال کے بعد اب انسانی اعضاء کی اسمگلنگ کا سنسنی خیز انکشاف

share with us

مظفر پور:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بہار کے ضلع مظفرپور شیلٹر ہوم معاملے کے انکشاف کے بعد ریاست میں دیگر انکشافات ہو رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع بیگوسرائے میں چل رہے شیلٹر ہوم میں انسانی اعضا کی اسمگلنگ کا ریکیٹ چلنے کی بات سامنے آئی ہے۔ بیگوسرائے شیلٹر ہوم سے اپنے گھر موتیہاری لوٹی 10 سالہ لڑکی اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ گم ہو کر سمستی پور پہنچ گئی تھی۔ یہاں پولیس نے اسے شیلٹر ہوم میں بھیج دیا۔ لڑکی نے بتایا کہ جب وہ شیلٹر ہوم میں تھی تب اسے پیٹ میں درد ہوا۔ اس کے بعد اس کا علاج بیگوسرآئے میں کرایا گیا۔ پھر وہاں سے اسے پٹنہ کے ہسپتال میں بھیج دیا گیا۔ پٹنہ میں ہی اس کے پیٹ کا آپریشن ہوا۔ یہ آپریشن کیوں کیا گیا کسی کو پتہ نہیں۔ لڑکی کو پٹنہ میں آٹھ دن رکھنے کے بعد اسے بیگوسرائے لایا گیا۔ پھر اسے موتیہاری کے شیلٹر ہوم میں بھیج دیا گیا۔یہاں جانکاری ملنے کے بعد لڑکی کے والد اپنی بیٹی کو گھر لائے۔ والد کی نظر لڑکی کے پیٹ میں ہونے والے ایک بڑے آپریشن کے نشان پر پڑی۔ تب والد نے پولیس میں کیس درج کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈکل جانچ کرانے کے بعد ہی معاملہ صاف ہو پائے گا۔ ادھر شیلٹر ہوم سے لوٹی لڑکی کے ساتھ ہوئے حادثے کی جانکاری اس کے  گاؤں والوں کو ملی ہے۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس کیس کی جانچ ہو۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا