English   /   Kannada   /   Nawayathi

,دیوریا شیلٹر ہوم معاملہ : سی ایم یگی نے سابقہ حکومتوں پر پھوڑا ٹھیکرا،دبائو کےبعد سی بی ائی جانچ کا دیا حکم

share with us

یوپی:08؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)دیوریا شیلٹر ہوم جنسی زیادتی معاملے میں بھارتی ریاست اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے چہار طرفہ دباو پڑنے کے بعد منگل کے روز سی بی آئی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔یو گی آدتیہ ناتھ نے اس معاملے کے انکشاف کے بعد سابقہ حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  شیلٹرہوم  کوسابقہ حکومتوں کی پناہ حاصل تھی ۔ یوگی نے یہ حکم تب جاری کیا  جب انکی ہی  حکومت کی ریاستی  وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے متاثرہ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دو رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے تحت معاملےکی سی بی آئی سے  جانچ کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل ریاست کی خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے میڈیا سے کہا تھا کہ بچائی جانے والی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کیے جانے کا امکان ہے جس کی تفتیش کی جانی چاہیے۔وہیں منگل کے روز اس معاملے کے کلیدی  مجرم گرجا ترتریاٹھی  کی بیٹی کنچن لتا ترپاٹھی  کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔کنچن لتا  اس شیلٹر ہوم میں بطور نگراں تعینات تھیں۔یوگی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں کا ایسے شیلٹر ہومز چلانے کی اجازت دینے کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان شیلٹرہومز کو سابقہ حکومتوں  کی پناہ حاصل تھی اور وہ ان غیر سرکاری تنظیموں کو کافی معاوضہ  دیاکرتے تھے۔اس معاملے میں اترپردیش کی پولیس کو بھی تفتیش کے گھیرےمیں لیا گیا ہےکہ آخر  شیلٹر ہوم کو بند کرنے کے حکم کے باوجود بھی کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔اس کے علاوہ ضلع مجسٹریٹ سجیت کمار پر بھی الزام ہے کہ ماہ جون میں ہی اس شیلٹر ہوم کو  بند کرنے کے آڈر کے باوجود بھی انہوں نے اسے کیوں جاری رہنے دیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا