English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں زور دار بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع 

share with us

بھٹکل 07؍ اگست 2018(فکروخبر نیوز) کئی دنوں سے رم جھم ہورہی بارش نے آج شام زور داررخ اختیار کرلیا۔ آج کے سورج غروب ہونے کے ساتھ آسمان برس پڑا اور اس طرح برسا کہ لگ رہا تھا کہ آج ہی بار ش موسم شروع ہورہی ہے۔ شہر میں مغرب کے بعد زور دار بارش ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میں پانی سڑکوں پر ٹہر گیا اور آمدورفت کے لیے تھوڑی بہت پریشانی بھی اٹھانی پڑی۔ اگست کا مہینہ شروع ہوتی ہی بارش بہت کم ریکارڈ کی جانے لگی اور لوگ اپنے ساتھ رین کوٹ اور چھاتا رکھنے کی ضرورت کو محسوس نہیں کیا ۔ آج اچانک ہونے والی اس بارش میں جو جہاں بھی گیا وہ وہیں پھنس کے رہ گیا۔ پٹرول بنکوں میں بائک سوار بڑی تعداد میں بارش کے رکنے کا انتظار کرنے لگے اور اس طرح بازار کا رخ کرنے والے بارش رکنے کے انتظار میں تھے کہ جیسے ہی بارش رکے وہ پہلی فرصت میں اپنے گھر پہنچے۔ اس بارش کے ساتھ ہلکی بجلی بھی چمکی اور کڑک اور گرج کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ کل رات تک چل سکتا ہے اور جمعرات کے روز کڑک اور گرج کے ساتھ زور دار بارش ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا