English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ ایم کرونا ندھی کا 94 سال کی عمر میں انتقال

share with us

تمل ناڈو:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ڈی ایم کے صدر ایم کرونا ندھی کا منگل کو طویل علالت کے بعد چنئی کے کاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ یورنری ٹریکٹ انفکشن (یو ٹی آئی) سے متاثرہ 94 سالہ ایم کرونا ندھی کو کچھ دن پہلے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی حالت میں سدھار دیکھا جارہا تھا، لیکن پیر کی شب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نظر بنائے ہوئے تھے اور آئی سی یو میں خصوصی ڈاکٹروں کا ایک پینل ان کا علاج کررہا تھا۔ کاویری اسپتال نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

پانچ بار تمل ناڈو کے زیراعلیٰ اور 12 بار اسمبلی  کے رکن رہے ڈی ایم کے سربراہ کرونا ندھی بھی ایسے ہی ایک شخص تھے۔ ہندوستانی سیاست میں کرونا ندھی ایک الگ ہی شناخت رکھتے تھے۔ ان کے مداح انہیں کلائی نار کہہ کر بلاتے تھے، اس کا مطلب ہوتا ہے تمل آرٹ کا ماہر۔

کرونا ندھی  نے پہلی بار 1969 میں وزیراعلیٰ کا حلف لیا تھا۔ 1969 میں ڈی ایم کے کے بانی سی این انادرئی کی موت کے بعد سے کرونا ندھی کے ہاتھ میں پارٹی کی کمان تھی۔ کرونا ندھی کو تروچراپلی ضلع کے کلیاتھلائی اسمبلی سے 1957 میں تمل ناڈو اسمبلی کے لئے پہلی بار منتخب کیا گیا تھا۔  1961 میں وہ ڈی ایم کے کے خازن بنے اور 1962 میں ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر بنے۔ 1967 میں ڈی ایم کے جب اقتدار میں آئی تب کروناندھی عوامی امور کے وزیر بنے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا