English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال میں زمینی تودہ گرنے سے آٹھ افرادہلاک،ایک لاپتہ بچے کی تلاش جاری

share with us

کھٹمنڈو :07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)نیپالی علاقے بھیری میں زمینی تودے گرنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری افسر کرشنا پرساد نے کہاکہ مرنے والوں میں ایک خاتون اور سات بچے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک لاپتہ بچے کی تلاش بھی جاری ہے۔ ان کے بقول مرنے والے بچوں کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان تھیں۔ نیپال میں جون سے ستمبر تک ہونے والی بارشوں میں زمینی تودے گرنے کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا