English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان کے اسکول سے جنگ عظیم دوئم کا فوجی سازوسامان برآمد 

share with us

ہتھیاروں میں 1400 فائر آرمز، 1200 تلواریں، 302 گولیاں اور 8 دستی بم شامل

ٹوکیو:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ٹوکیوکے ایلیمنٹری اسکول سے 3 ہزار کے قریب فوجی سامان ملا ہے، جس میں بندوقیں، تلواریں اور دستی بم شامل ہیں اور خیال ہے کہ یہ جنگ عظیم دوئم کا ہے۔اسکول سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں 1400 فائر آرمز، 1200 تلواریں، 302 گولیاں اور 8 دستی بم شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ماساکی فوجیساوا شہر کے حکام کا کہنا تھا کہ اس دریافت کے بارے میں سن کر ہم بہت حیران ہیں، یہ سارا سامان زنگ آلود اور استعمال کے قابل نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ ہتھیار جنگ کے دوران یا بعد میں جل گئے ہوں لیکن ہم اس معاملے کی تحقیقات کریں گے۔دوسری جانب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہوسکتا ہے کہ یہ ہتھیار 1945 میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد ضائع کیے گئے ہوں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا