English   /   Kannada   /   Nawayathi

حج کے موقع پر 18 نرسریاں اور کنڈر گارٹنز عازمین کے بچوں کی نگہداشت کریں گے

share with us

نرسریوں اور کنڈر گارٹنز میں تمام معلمات خواتین ہی ہوں گی،محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر کی گفتگو 

ریاض:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے مکہ مکرمہ میں مقامی حج کمپنیوں کی رابطہ کونسل اور دوسرے متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے رابطے کے ذریعے نرسریوں اور کنڈر گارٹنز ( بچوں کے باغ) کا بندوبست کردیا ہے جہاں عازمینِ حج کے بچوں کو رکھا جائے گا اور ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ مکرمہ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر محمد بن مہدی الحریثی نے بتایا کہ شہر میں اٹھارہ موسمی نرسریاں اور کنڈر گارٹنز قائم کیے جائیں گے۔ان دونوں میں 585 نشستیں ہوں گی اور عازمین مناسکِ حج کی ادائی کے دوران میں اپنے بچوں کو وہاں رکھ سکیں گے۔ان کی فیس ڈھائی ہزار ریال فی بچہ ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ نرسریوں اور کنڈر گارٹنز میں تمام معلمات خواتین ہی ہوں گی ۔وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ ہیں۔ان کے علاوہ بچوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے نرسیں ہوں گی اور وہ چوبیس گھنٹے ان کی دیکھ بھال پر مامور ہوں گی۔الحریثی نے بتایا کہ یہ ادارے حج کے اختتام تک بچوں کی تعلیمی ، تفریحی اور صحتِ عامہ کی ضروریات کو پورا کریں گے ۔وہ ا ن کے لیے مذہبی پروگراموں کا بھی بندوبست کریں گے۔والدین کو اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی اور بالخصوص عید الاضحیٰ کے دن وہ ان کے ساتھ رہ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان اداروں میں زبان کے استاد کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی اور وہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے بچوں سے ان کی اپنی زبان میں گفتگو کرے گا۔ہم نے ان نرسریوں اور کنڈر گارٹنز کے بارے میں عربی کے علاوہ پانچ زبانوں انگریزی ، فرانسیسی ،ترک ، مالے اور ہندی میں تعارفی کتابچے شائع کیے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا