English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک جرمن شہری کو دہشت گرد تنظیم داعش کا رکن ہونے پر عراق میں سزا سنادی گئی

share with us

برلن:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ایک جرمن شہری کو دہشت گرد تنظیم داعش کا رکن ہونے پر عراق میں سزا سنادی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی ذرائع نے بتایاکہ اس بائیس سالہ جرمن شہری کو عمر قید دی گئی ہے جبکہ عدالت نے ایک پچپن سالہ فرانسیسی شہری کو بھی یہی سزا سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ یہ جرمن شہری عراق میں غیر قانونی داخلے پر گزشتہ ایک برس سے جیل میں ہی قید تھا۔ شام میں اس دہشت گرد تنظیم کی پسپائی کے بعد داعش کے متعدد ارکان عراق پہنچ گئے تھے۔ان میں مغربی ممالک کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا