English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحاد یمن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: ترجمان عرب عسکری اتحاد 

share with us

دوست اور برادر ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کا عمل رکھا جا ئے گا،کرنل ترکی المالکی

دبئی:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد یمن میں القاعدہ، ’داعش‘ اور ایران نواز حوثی گروپوں جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم یمن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ تمام دہشت گرد گروپ انتہا پسندانہ نظریات میں تصویر کا ایک ہی رخ ہیں۔ انتہا پسندانہ نظریات، عدم برداشت اور مل جل کر نہ رہنے کی پالیسی ان کی مشترکہ قدریں ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک بیان میں کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ دوست اور برادر ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کا عمل، ان کے خلاف زمینی، فضائی اور بحری حملے جاری رکھے جائیں گے۔ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور ہم پوری دنیا کی سلامتی کے لے لڑ رہے ہیں۔کرنل ترکی المالکی نے خبر رساں ادارے’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ میں ’یمن جنگ امریکا اور اس کے اتحادیوں اور القاعدہ سے مربوط‘ کیعنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ مسترد کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے غیر پیشہ وارانہ اور من گھڑت معلومات کی بنیاد پر عرب اتحاد کی یمن میں جاری کارروائیوں کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس میں شائع ہونے والی معلومات حقائق کیمنافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔ ہماری جنگ کسی ایک گروپ کے خلاف نہیں بلکہ عالمی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ یمن میں حوثیوں، جزیر العرب کی القاعدہ اور داعش جیسے تمام گروپوں کی بیخ کنی تک جنگ جاری رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا