English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کے 4 سال میں خواتین کے خلاف جو جرائم ہوئے وہ 3 ہزار سالوں میں بھی نہیں ہوسکتے: راہل

share with us

نئی دہلی:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے خاتون کانگریس کی جانب سے منعقدہ حقوق نسواں کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے خواتین سے وابستہ ایشوز کو اٹھایا۔ اپنے خطاب میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے آر ایس ایس پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس میں ایک بھی خاتون نہیں ہے کیوں کہ اس تنظیم کے دروازے خواتین کے لئے بند ہیں۔ وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ویسے تو انہیں خاموش کرانا مشکل ہے لیکن خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم اور ان کے مسائل پر ایک لفظ نہیں بولتے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم بلٹ ٹرین پر تو بولتے ہیں لیکن عصمت دری کے واقعات پر وہ نہیں بولتے۔ کانگریس صدر نے بہار کے مظفرپور کے گرلز شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ ہوئی عصمت دری معاملہ پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال کھڑے کئے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کی 4 سالہ مدت کے دوران خواتین کے خلاف جو بھی ہوا ہے وہ گزشتہ 70 سال تو چھوڑیئے اس ملک میں 3 ہزار سال میں بھی کبھی نہیں ہوا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ مودی حکومت صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہے لیکن کرتی کچھ نہیں۔

راہل گاندھی نے مودی حکومت کو پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن پر مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ’’پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن تعطل کا شکار ہے۔ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ کانگریس پوری طرح خواتین بل کو منظور کرانے کے لئے حمایت دے گی۔ ‘‘

کانگریس صدر نے خاتون کانگریس کا پرچم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی کے تمام شعبہ جات کے پرچم ہیں، لوگو ہیں۔ خاتون کانگریس کے پاس طاقت تو ہے لیکن پرچم نہیں ہے۔ آج کے بعد خاتون کانگریس کا پرچم ہندوستان بھر میں نظر آئے گا۔‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ آنے والے وقت میں ہندوستانی خواتین کے لئے کانگریس پارٹی نے کم از کم 50 فیصد عہدے دینے کا ہدف رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا