English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظفر پور معاملہ پر حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار:بڑے افسران کو بچا رہے ہیں نتیش ،تیجسوی یادو

share with us

مظفرپور:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بہار کے مظفرپور میں شیلٹر ہوم میں بچیوں کے ساتھ آبروریزی معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکومت کو سخت پھٹکار لگائی۔ عدالت عظمیٰ نے پوچھا کہ آخر شیلٹر ہوم کو کسنے پھلنے پھلونے دیا۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ شیلٹر ہوم کو فنڈ کون دے رہا تھا!  سپریم کورٹ نے قومی جرائم بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہر 6 گھنٹے میں ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری ہوتی ہے۔ ریپ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تبصرہ کیا کہ ہر طرف عصمت دری کے واقعات ہو رہے ہیں۔

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادو نے مظفر پور میں لڑکیوں کے شیلٹر ہوم میں بچیوں کی عصمت دری کے معاملے میں ریاستی حکومت پر ایک بار پھر حملہ کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار پر بڑے افسران کو بچانے کا الزام لگایا ہے۔

تیجسوی  یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعلی انتظامیہ میں خامی کی بات کرتے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہیے کہ آخر انتظام دیکھنے کا کام کس کا ہے اور وہ وزیراعلی کی کرسی پر کس لئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتیش جی، آپ سارا قصور دوسرے کے سر ڈالتے ہیں۔ چھوٹے ملازموں کو پھنساتے ہیں، بڑے افسران کو بچاتے ہیں کیونکہ انہیں نہیں بچایا گیا تو وہ آپ کی ساری پول کھل دیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا