English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوپی کے اٹاوہ میں ماں اور تین بیٹیوں کا بے دردی سے قتل

share with us

اٹاوہ :07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ میں ماں سمیت تین بیٹیوں کے قتل سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔اس معاملے میں تفتیش جاری ہے،تاہم قتل کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل پایا ہےتفصیلات کے مطابق اٹاوہ شہر کے سول لائن تھانہ کے راحت پور کانسی رام کالونی کی ایک بلڈنگ کی چوتھی منزل پر رہنے والی فیملی کا بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماں کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے جبکہ ان کی 3 بیٹیوں کو چھت سے نیچے پھینک دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اشوک ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ جائے واقعہ پر ڈاگ اسکوارڈ اور فائر فورس کے ذریعہ تفتیشی کاروائی کی جا رہی ہے۔ ان کہنا ہے کہ مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ بچیوں کی عمر تین، چار اور پانچ برس بتائی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا