English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکامیں نسلی تعصب ،دوانگریز نوجوانوں نے 50 سالہ سکھ کو مارمار کرشدید زخمی کردیا

share with us

حملہ آور مسلسل چلاتے رہے کہ تم لوگوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں اپنے ملک واپس جاؤ،پولیس نے مقدمہ درجہ کر لیا 

نیویارک:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک 50 سالہ سکھ کو 2 سفید فام افراد نے متعدد مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا اور اس دوران حملہ آور مسلسل چلاتے رہے کہ تم لوگوں کی یہاں کوئی جگہ نہیں اپنے ملک واپس جاؤ۔امریکی ٹی وی کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست کیلیفورنیا میں کے ایز اور فوٹے نامی سڑک کے انٹر سیکشن پر اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص ایک مہم کے سلسلے میں مقامی امیدوار کے لیے پوسٹرز آویزاں کررہا تھا۔اس حوالے سے پولیس چیف ایڈم کرسچینسن کا کہنا تھا کہ پرتشدد حملے کی تحقیقات نسلی تعصب کے واقعے کے طور پر کی جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کے رکن کے خلاف پیش آنے والا یہ واقعہ گھناؤنا جرم ہے، جس کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حملہ ا?ور انہیں نشانہ بنانے کے دوران چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ تمہاری یہاں کوئی جگہ نہیں اپنے ملک واپس جاؤ، بعد ازاں ملزمان ان کے ٹرک پر اسپرے پینٹ کر کے فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس بلائی گئی اور متاثرہ شخص کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر ہونے والی معلومات کے مطابق سکھ شخص کے سر پر ڈنڈے کے وار کیے گئے تاہم وہ روایتی پگڑی پہنے ہوئے تھے جس کے سبب شدید چوٹوں سے محفوظ رہے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حملے میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ مذکورہ واقعے کو خطرناک ہتھیار کے ذریعے کیے جانے والا حملے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا