English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان 

share with us

غیرمنقولہ جائیداد کی رسد ، طلب سے زیادہ ،قیمتیں انتہائی حد تک گرگئی ہیں،اسٹیٹ ایجنسی مالکان

کویت سٹی :06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کویت میں مقیم غیر ملکیوں کو غیر منقولہ جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے۔ غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے تارکین کو دائمی اقامے جاری کئے جائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کویت میں غیر منقولہ جائیداد کے تاجروں اور اسٹیٹ ایجنسیوں کے مالکان نے کہی ۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں غیرمنقولہ جائیداد کی رسد ، طلب سے زیادہ ہے جس کے باعث قیمتیں انتہائی حد تک گرگئی ہیں۔خطے میں عمومی مندی چھائی ہوئی ہے اور حکومت نے غیر ملکیوں کے لئے پانی اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ، ان تمام اسباب کی بناپر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد کویت سے واپس جارہی ہے۔ غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں تیزی لانے کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ غیر ملکوں کی جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد کے شعبے میں غیر ملکیوں سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور مراعات فراہم کی جائیں جس طرح امارات میں دی جاتی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا