English   /   Kannada   /   Nawayathi

بغیر ڈیل کے یورپی یونین کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، برطانوی وزیرکا عندیہ

share with us

یورپی کمیشن کا ضدی پن برطانیہ کو کسی ڈیل کے قریب پہنچنے نہیں دے رہا، لائم فوکس

لندن:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)برطانیہ میں عالمی تجارت کے وزیر لائم فوکس نے کہا ہے کہ امکاناً اْن کا ملک یورپی یونین کو بغیر کسی ڈیل کے خیرباد کہہ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوکس نے ایک بیان میں کہاکہ اس وقت بریگزٹ مذاکرات ادھورے ہیں اور اس کی ذمہ داری یونین کے مذاکرات کار مشیل بارنیئر پر عائد ہوتی ہے۔ برطانوی وزیر کے مطابق یورپی کمیشن کا ضدی پن برطانیہ کو کسی ڈیل کے قریب پہنچنے نہیں دے رہا۔ لائم فوکس نے مزید کہا کہ مشیل بارنیئر نے وزیراعظم ٹریزا مَے کا وہ پلان بھی مسترد کر دیا ہے جسے اْن کی کابینہ نے منظور کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا