English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین نے نیا سپر کمپیوٹر پروٹوٹائپ سن وے لانچ کردیا

share with us

ایک ایگزا اسکیل کمپیوٹر دس لاکھ کی پانچ گنی طاقت فی سیکنڈ کے حساب سے کیلکولیشنز کرسکتا ہے

بیجنگ:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)چین نے نیا سپر کمپیوٹر پروٹوٹائپ سن وے لانچ کردیا، جو سائنسی ریسرچ اور میڈیکل کی فیلڈ میں مددگار ثابت ہوگا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سن وے ایگزا اسکیل کمپیوٹر پروٹو ٹائپ کو نیشنل ریسرچ سینیٹر آف پیرالل کمپیوٹر انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (این آر سی پی سی)، نیشنل سپر کمپیوٹنگ سینٹر اور پائلٹ نیشنل لیبارٹری فار میرین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر بنایا۔ایک ایگزا اسکیل کمپیوٹر یعنی دس لاکھ کی پانچ گنی طاقت (ایک ہزار کی چھٹی طاقت) فی سیکنڈ کے حساب سے کیلکولیشنز کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جولائی کو بھی ایک ایگزا اسکیل سپر کمپیوٹر ٹیانہے۔3 کا آزمائشی ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس کا فائنل ورڑن 2020 تک سامنے آنے کی امید ہے۔یہ دونوں پروٹوٹائپ چین کے نیکسٹ جنریشن سپرکمپیوٹر کی تیاری میں ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔سپر کمپیوٹرز موسم کی پیشگوئی، سمندری معلومات، فنانشل ڈیٹا اینالسز اور دیگر اہم شعبوں میں اہم خدمات سرانجام دیتے ہیں۔چینی صوبے شانڈونگ کے مشرقی شہر جینان میں واقع نیشنل سپر کمپیوٹنگ سینٹرنیا سپر کمپیوٹر کے ڈائریکٹر ڑانگ یونکوان کے مطابق 'نئے سپرکمپیوٹر کی مدد سے میڈیسن کے شعبے میں ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کا عمل کئی سالوں کے مقابلے میں چند ہفتوں پر محیط ہوجائے گا جبکہ اس سے تحقیق کے میدان میں اٹھنے والے اخراجات اور دواؤں کی قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں بھی مدد ملے گی'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا