English   /   Kannada   /   Nawayathi

وسطی افریقی جمہوریہ میں ہلاک ہونے والے روسی صحافیوں کی نعشوں کی واپسی

share with us

روس کے فورینزک ماہرین ان نعشوں کا مکمل معائنہ اور صحافیوں کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین کریں گے

ماسکو:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)روس کے اْن تین صحافیوں کی نعشیں واپس وطن پہنچا دی گئی ہیں، جنہیں سینٹرل افریقن ریپبلک میں گزشتہ پیر کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے فورینزک ماہرین ان نعشوں کا مکمل معائنہ کریں گے اور صحافیوں کی ہلاکت کی وجوہات کا تعین کریں گے۔ روس کی اعلیٰ سطحی تفتیشی کمیٹی بھی اس تفتیشی عمل میں شریک ہے۔ تینوں صحافی گزشتہ پیر کو ایک اچانک حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ یہ صحافی اس وسطی افریقی جمہوریہ میں متحرک پرائیویٹ روسی سکیورٹی کمپنی اور وہاں کان کنی سے جڑے بعض روسیوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے تھے۔ اْدھر افریقی ملک کے حکام کا کہنا تھا کہ روسی صحافیوں کو عربی بولنے والے افراد نے اغوا کر کے ہلاک کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا