English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کے خلاف پابندیوں کا اطلاق کر کے رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

share with us

عالمی وقت کے مطابق منگل کو روز 04:01 سے ایرانی حکومت کسی بھی قسم کے امریکی بینک نوٹ نہیں خرید سکے گی،گفتگو

اینکرایج :06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں ایک سکیورٹی فورم میں شرکت کے بعد واشنگٹن واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پومپیو نے بتایا کہ وہائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک بیان جاری ہو گا جس میں تہران پر بعض پابندیوں کے دوبارہ عائد کیے جانے کی تفصیلات کا ذکر ہو گا۔عالمی وقت کے مطابق منگل کے روز 04:01 سے ایرانی حکومت کسی بھی قسم کے امریکی بینک نوٹ نہیں خرید سکے گی۔ علاوہ ازیں ایرانی صنعت پر وسیع پابندیوں کا نفاذ عمل میں آئے گا جس میں اْس کی قالین کی صنعت بھی شامل ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ تہران پر دباؤ بڑھانے کا مقصد ایران کی ضرر رساں سرگرمیوں کو روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اس بات پر ناخوش ہیں کہ اْن کی قیادت وہ اقتصادی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی جن کا اْن سے وعدہ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا