English   /   Kannada   /   Nawayathi

واشنگٹن میں روسی قائم مقام سفیر کی وزارت خارجہ میں طلبی

share with us


امریکی انتخابات میں مداخلت سے متعلق متنازع بیان پر احتجاج، اگر کوئی ملک ہمارے معاملات میں مداخلت کرتا ہے تو ہم اسے معاف نہیں کریں گے، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

واشنگٹن:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں2016ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مبینہ طور پر مداخلت سے متعلق ایک بیان پر امریکا نے اپنے ہاں متعین قائم مقام روسی سفیر کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ھیذر ناورٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قائم مقام روسی سفیر دیمتری جیرنوف کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے سنہ 2016ء4 کے انتخابات میں مداخلت سے متعلق ان کے بیان پر احتجاج کیا گیا۔ ناورٹ نے بتایا کہ وزارت خارجہ کے معاون ویس میچل نے کرملین کے قائم مقام سفیر کو ان کے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک بیان پر وضاحت کے لیے طلب کرکے ان سے سخت الفاظ میں احتجاج کیا ہے۔خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک ہمارے معاملات میں مداخلت کرتا ہے تو ہم اسے معاف نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر قائم مقام روسی سفیر کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے انتخابات کے دوران امریکا میں افراتفری پھیلانے، پھوٹ ڈالنے اور تشدد کو ہوا دینے کا اعتراف کیا تھا۔امریکا اور روس کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دیگر محرکات کے ساتھ ساتھ سنہ 2016ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت ہے۔ اگرچہ صدر ٹرمپ اپنے خفیہ اداروں کے ان دعوؤں کو تسلیم نہیں کرتے مگر یہ کشمکش دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کا موجب ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا