English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر: دفعہ 35 اے پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

share with us

نئی دہلی:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سپریم کورٹ نے دفعہ 35 اے کی سماعت کو ملتوی کردیا ہے۔اس کیس کی سماعت 27 اگست کو ہوگی ۔واضع رہے کہ دفعہ 35 اے پر آج سپریم کورٹ میں سنوائی ہونے والی تھی ۔ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس چندرچوڑموجود نہیں تھے جس کی وجہ سے کیس کی سماعت کو ملتوی کردی گئی۔چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کا کہنا تھا کہ اس حساس معاملے میں تیسرے جج کا ہونا ضروری ہے اور دو رکنی بینچ اس کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔جسٹس دیپک مشرا نے کہا کہ اگلی سماعت میں تین روکنی بینچ فیصلہ لے گی کہ اس کیس کو آئینی بینچ کے سپرد کیا جائے یا نہیں۔ واضع رہے کہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ سے اس معاملہ کی سماعت کو مؤخر کرنے کرنے کی درخواست کی جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ریاستی حکومت نے کہا تھا کہ ریاست میں پنچایت اور مجالس مقامی انتخابات پر سپریم کورٹ کی سماعت اثر انداز ہوسکتی ہے۔ اس لیے دفعہ 35 (اے) پر سماعت کو چند مہینوں تک مؤخر کردیا جائے۔دفعہ 35 اے پر سماعت کے مدنظر بھارتی ریاست جموں کشمیر میں علحیدگی پسند رہنماؤں نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔دفعہ 35 اے کی وجہ سے ریاست کی مختلف سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں متحد ہوگئیں ہیں۔   دفعہ 35 اے کے حق میں دو دن کے کشمیر بند کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔اس بند کے پیش نظر دو روز کے لئے امرناتھ یاترا بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دفعہ 35 اے کو سال 1954 میں صدارتی احکام کے ذریعہ آئین سے منسلک گیا تھا جس کے تحت جموں وکشمیر کے شہریوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا