English   /   Kannada   /   Nawayathi

او آئی سی کے رکن ممالک کینسر کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کریں ، ڈاکٹر العثیمین

share with us

غربت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس مرض پر قابو پانے کیلئے وسائل کم ہیں ،سیکرٹری جنرل اوآئی سی کا خطاب 


اووگادوگو :05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا ہے کہ رکن اسلامی ممالک میں بڑھتے ہوئے کینسر کے مرض کی روک تھا م کے لئے فوری اقدامات کرنا ہونگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمہوریہ بورکینافاسو میں منعقدہ او آئی سی رکن ممالک کی اعلی سطح کی کانفرنس کے موقع پر سیکرٹری جنر ل کی نیابت انکے معاون برائے سائنس و ٹیکنالوجی ایمبسڈر نعیم خان نے کی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ دنیا میں خاص کر او آئی سی کے رکن ممالک میں کینسر بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے خطرناک نتائج ہمارے سامنے ہیں ۔ڈاکٹر العثیمین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ او آئی سی کے آدھے سے زائد رکن ممالک جن میں کینسرایک وبائی مرض کی صورت اختیار کر چکا ہے وہاں غربت زیادہ ہے اس لئے وہاں اس مرض پر قابو پانے کیلئے وسائل کم ہیں جس کی وجہ سے وہاں بسنے والے لوگ اس موذی مرض سے مقابلہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔کینسر سے نمٹنے اور عوام کو بہتر امور صحت کی فراہمی کیلئے فنڈ ز درکار ہوتے ہیں جس کے ذریعے صحت مراکز قائم کرکے عوام کو درکار ادویات اور علاج معالجے کے علاوہ دیگر آگاہی فراہم کی جاسکے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا