English   /   Kannada   /   Nawayathi

غلطی سے ملک بدری کیے گئے افغان مہاجر کی جلد جرمنی واپسی کا اعلان 

share with us

افغان مہاجر نے اپنی ملک بدری کے خلاف اپیل کی تھی جس پر جرمن ادارہ مہاجرت نے واپس بلانے کا فیصلہ کیا

برلن:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی سے گزشتہ ماہ ملک بدر کیے گئے ایک بیس سالہ افغان مہاجر کو جرمنی واپس لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس مہاجر نے اپنی ملک بدری کے خلاف اپیل کی تھی جس کے بعد بی اے ایم ایف نے ملک بدری کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیس سالہ افغان شہری کی شناخت نصیب اللہ ایس کے نام سے کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ نصیب اللہ بھی ان انہتر تارکین وطن میں شامل تھا جنہیں جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر کی انہترویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پرواز کے ذریعے جرمنی سے ملک بدر کر کے کابل پہنچا دیا گیا تھا۔ ملک بدر کیے گئے ایک افغان مہاجر نے کابل واپسی کے بعد خودکشی بھی کر لی تھی۔نصیب اللہ ایس سن 2015 میں جرمنی پہنچا تھا اور سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرانے کے بعد سے لے کر ملک بدر کر دیے جانے تک وہ جرمنی کے مشرق میں واقع وفاقی ریاست میکلنبرگ فورپومیرن میں مقیم تھا۔جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت و تارکین وطن (بی اے ایم ایف) نے بعد ازاں تسلیم کیا تھا کہ نصیب اللہ کو ملک بدر کیے جانے کا فیصلہ غلط تھا۔ اس افغان مہاجر کی سیاسی پناہ کی درخواست ابتدائی فیصلے میں مسترد کر دی گئی تھی تاہم اس نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی تھی۔ اپیل کی سماعت کے لیے اس عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن اس تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی حکام نے اسے ملک بدر کر کے کابل واپس بھیج دیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا