English   /   Kannada   /   Nawayathi

یونان نے ترکی کو مطلوب صحافی تورگوت کایاکوحوالے کرنے سے انکارکردیا 

share with us

ترک حکومت کایا پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کا الزام عاید کرتی ہے،عرب ٹی وی 

ایتھنز:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یونان کی وزارت انصاف نے ترکی کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے ایک صحافی تورگوت کایا کو انقرہ کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے ہاں سیاسی پناہ دینے کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق تْرک حکومت کایا پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کا الزام عاید کرتی ہے۔تورگوت کایا کو پہلی بار اپریل 2015ء کو یونان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ مگر فروری 2017ء کو انٹرپول کی درخواست پر ایک باپھر اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔یونان کی سپریم کورٹ نے مئی میں کایا کو ترکی کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی تھی مگر اس حوالے سے حتمی فیصلہ یونانی وزارت انصاف کی جانب سے کیا جانا تھا۔یونانی حکومت کے ذمہ دار اور مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کایا کو اپنے ہاں پناہ دینے اور اسے ترکی کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونانی وزیر انصاف زافروس کونٹوینس نے بھی کویا کی انقرہ کو حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔خیال رہے کہ انقرہ اور ایتھنز کے درمیان جولائی 2016ء کو ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سےحالات تناؤ کاشکار ہیں۔ یونان نے ترکی سے فرار ہونے والے آٹھ سینیر فوجی افسران کو اپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے جو مبینہ طورپر ترکی میں فوجی بغاوت میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ترکی متعدد بار یونانی حکومت سے اشتہاریوں کی حوالگی کا مطالبہ کرچکا ہے مگر یونان کی حکومت اس حوالے سے مسلسل پس وپیش سے کام لے رہی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا