English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی، این آر سی پر دھوکہ دے رہی ہے : کانگریس

share with us

نئی دہلی:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے آسام میں قومی شہری رجسٹر کے معاملے میں بی جے پی پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک اور ریاست آسام کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کو بتایا: ''مودی حکومت نے سپریم کورٹ میں این آر سی کا عمل روکنے کی کوشش کی تھی اور اب بی جے پی لیڈر اس معاملے پر جم کرسیاست کر رہے ہیں''۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30 نومبر 2017 کو مرکزی حکومت کے اٹارني جنرل نے این آر سی کو روکنے کے لئے تشدد کا بہانہ بنایا تھا جسے عدالت نے قبول نہیں کیا۔ انهوں نے کہا کہ ایک طرف تو مودی حکومت شہریت ترمیمی بل 2016 پر کام کررہی ہے جس میں 31 دسمبر 2014 تک بھارت میں رہنے والے تمام غیر ملکی باشندوں کو شہریت دینے کا انتظام کیا جا رہاہے۔ جبکہ دوسری جانب حکومت  این آر سی پر زور دےکر تعریفیں حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ 

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا