English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب ہندوستان اور برازیل کے انتخابات کو نشانہ بنا سکتا ہے روس ، آکسفورڈ کے ایکسپرٹ نے کیا اندیشہ کا اظہار

share with us

نئی دہلی:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)آکسفورڈ یونیورسٹی کے سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے امریکہ ارکارن پارلیمنٹ کے سامنے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان اور برازیل جیسے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کرنے کیلئے روس وہاں کی میڈیا کو نشانہ بناسکتا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے آکسفورڈ انٹرنیٹ انسٹی ٹیوٹ اینڈ بیلیول کالج میں پروفیسرفلپ این ہاورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر ملکی اثر کے معاملات پر سینیٹ کی کمیٹی کی سماعت میں یہ بات کہی۔ حالانکہ ہاورڈ نے اپنے الزامات کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ہاورڈ نے کہا کہ ان ممالک میں حالات زیادہ خطرناک ہوسکتے ہیں ، جہاں میڈیا امریکہ جتنی پیشہ ور نہیں ہے۔ سینیٹر سوزین کالنس کے ایک سوال کے جواب میں ہاورڈ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے ہندوستان اور برازیل کے انتخابات میں میڈیا کے ذریعہ روس کی مداخلت کے امکانات کا تذکرہ کیا ۔ حالانکہ اس بارے میں انہوں نے بہت زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔

اس سے پہلے کالنس نے ہنگری کی میڈیا میں اس طرح کی مداخلت کی کچھ مثالیں پیش کیں۔ ہاورڈ نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پیشہ ور میڈیا امریکہ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے جمہوری معاون ممالک میں زیادہ تشویشات ہوسکتی ہیں ، میرا ماننا ہے کہ روس ہمیں نشانہ بنانے سے آگے بڑھتے ہوئے برازیل اور ہندوستان جیسے دیگر جمہوریتوں کو نشانہ بناسکتا ہے ، جہاں اگلے کچھ برسوں میں انتخابات ہونےو الے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا