English   /   Kannada   /   Nawayathi

کبھی بین الاقوامی کھیلوں میں ہندوستان کا سر اونچا کرنے والی آج بیچ رہی ہے چائے

share with us

:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)کبھی کراٹے چمپئن رہ چکی وندنا سوریہ ورنشی اب نظر اندازی کی شکار ہیں ۔ عالم یہ ہے کہ وندنا چائے کا ٹھیلہ لگاکر اپنے اور اپنے اہل خانہ کیلئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے پر مجبور ہیں ۔ وندنا نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں 50 سے بھی زیادہ میڈل اپنے نام کئے ہیں۔اس کارنامہ کے بعد وندنا کو آدم جاتی کلیان محکمہ کے ہوسٹل میں طالبات کو سیلف ڈیفنس سکھانے کی نوکری ملی تھی ۔ وندنا نے ہوسٹل کی لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی ، لیکن نئے اسسٹنٹ کمشنر کے آتےہی وندنا کو ٹرینر کے عہدہ سے ہٹادیا گیا۔کسی وجہ کے بغیر عہدہ سے ہٹانے کے ساتھ ہی ساتھ وندنا کو چھ ماہ کی تنخواہ بھی نہیں دی گئی ۔ وندنا نے لگاتار تین مہینوں تک دفاتر کے چکر کاٹے مگر افسران نے پورے معاملہ پر خاموشی اختیار کرلی ۔ وندنا نے 6 مہینے کے بعد تنخوانہ نہ دینے کو لے کر ایس ڈی ایم سے بھی فریاد کی ، مگر اب تک وندنا کی کوئی مدد نہیں ہوسکی ہے۔وندنا اب کلکٹریٹ میں اپنے شوہر کے ساتھ چائے اور سموسہ بیچ کر اہل خانہ کا گزر بسر کررہی ہیں ۔ صبح اور شام کے وقت بڑی مشکل سے وقت نکال کر کراٹے کی ٹریننگ لے پاتی ہیں۔ وندنا چاہتی ہیں کہ خواہ انہیں اجرت نہ دی جائے ، لیکن طالبات کے تحفظ کیلئے سہی کم سے کم ہوسٹل میں ٹریننگ کی اجازت ہی دیدی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا