English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا مسلمانوں کا تحفظ کی ضمانت کے بغیر واپسی سے انکار

share with us

ڈھاکا:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بنگلادیش میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت کے بغیر واپس میانمار جانے سے انکار کردیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھاکا کے قریب کاکس بازار میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں نے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت دیے گئے بغیرمیانمار واپس بھیجنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ میانمار واپسی سے قبل عالمی سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ہمارے بنیادی حقوق اور جان ومال کے تحفظ کی ضمانت فراہم کریں۔ہمیں میانمار واپس بھیجتے وقت اقوام متحدہ کے محافظ دستے اور ہائی کمیشن ہمارے ساتھ رہیں۔روہنگیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک میانمار واپس نہیں جائیں گے جب تک حکومت ہمیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرے گی۔ واپسی کے لیے پہلی شرط شہریت کو تسلیم کرنا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا