English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظفر نگر شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف تیجسوی کی قیادت میں جنتر منتر پر احتجاجی ریلی میں یہ بولے راہل

share with us

بہار:05؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مظفر نگر شیلٹر ہوم میں 7 سے 17 سال کی عمر تک کی کم و بیش 40 بچیوں کی آبروریزی کے دل دہلانے والے واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے اپوزیشن نے سنیچر کو دہلی کے جنتر منتر سے متحد آواز میں وزیر اعلی نتیش کمار کو للکار اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی  ،آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں صدر کانگریس راہل گاندھی، وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور دیگر اپوزیشن لیڈروں نے حصہ لیا۔

تیجسوی یادو کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں صدر کانگریس راہل گاندھی نے کہا کہ  بی جے پی -آر ایس ایس  نظریات کے خلاف اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہے۔  ہم صرف مظفر پور کیلئے نہیں پورے  ملک کی خواتین کے لئے سامنے آئے ہیں۔  ہم ملک کے عوام اور خواتین و بچیوں کے ساتھ ہر قدم کھڑے ہیں۔ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔

اس موقع پر تیجسوی یادو نے کہا کہ مظفر پورمیں معصوم بچیوں کے ساتھ جو درندگی ہوئی اس سے ہمارا خون کھول رہا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ قصور واروں کو پھانسی کی سزاد دی جائے تاکہ بچیوں کے ساتھ انصاف ہو سکے ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کیا ،بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ بیٹٰ بچائو اور بیٹٰی پڑھائو کی بات کرنے والوں کی ناک کے نیچے یہ سب ہوا اور وہ دیکھتے رہے مگر کوئی کارروائی نہیں کی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال نے کہ مجرموں کو 3 ماہ کے اندر مقدمہ چلاکر پھانسی کی سزادی جائے  انہون نے کہ اکہ ایک نربھیا کے معاملہ نے پوری یوپی اے کوہلا کر رکھ دیا تھا لیکن آج 40 نربھیا کے ساتھ یہ درندگی ہوئی ہے اگر اب بھی ہوش نہیں آیا تو عوام اس کا بدلہ ضرور لے گی ، 

مظفر نگر شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف جنتر منتر پر اس موقع پر کینڈل لائٹ مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔متذکرہ عصمت دری کیس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار احتجاج کے نشانے پر ہیں جنہوں نے اس گھناونے جرم پر ابھی کل تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔لوک تانتر جنتا دل لیڈر شرد یادو نے احتجاجی ریلی میں نظر آئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا