English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران دو خود کش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق

share with us

کابل:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے شہر گردیز کی جامع مسجد میں دو خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے جن میں سے 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے مرکز میں واقع جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دوخودکش بمباروں نے گھس کر خود کو دھماکے سے اڑالیا نتیجے میں 30 نمازی جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی جس کی زد میں آکر کئی نمازی زخمی ہوئے۔ ریسکیو ادارے کے افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زور دار دھماکے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ زخمیوں میں سے 20 افراد کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا