English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصرمیں سعودی سفارت خانے سے 3300 فلسطینیوں کو حج ویزے جاری

share with us

فلسطینی عازمین حج کے مسائل کے حل کے لیے کرائسز سیل کا قیام،تمام لاجسٹک سپورٹ مہیاکی جائے گی،بیان


قاہرہ:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی گورنریوں کے عازمین حج کے استقبال کے لیے تمام انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطینی سفارت خانے کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عرب لیگ اور مصر میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نے سفارت خانے کے مشیروں اور دیگر عملے پر مشتمل کرائسز سیل قائم کر دیا تاکہ فلسطینی عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائی کے لیے تمام لاجسٹک سپورٹ مہیا کی جا سکے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قاہرہ میں موجود سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے 33 سو فلسطینیوں کو حج کے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے عازمین کے پاسپورٹ واپس کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ رفح گذرگاہ کے راستے غزہ سے مصر داخل ہوسکیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عازمین حج کو رفح گذرگاہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ لایا جائے گا جہاں سے وہ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا