English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی برادری کی جانب سے باب المندب کا تحفظ کر رہے ہیں‘عرب اتحاد

share with us


آبنائے باب المندب عالمی تجارتی راستہ ‘تیل کی عالمی سپلائی کا بحری روٹ ہے،ترجمان کی پریس کانفرنس

صنعاء:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ عرب اتحاد یمن کی باب المندب بندرگاہ اور جنوبی بحر الاحمر کے تحفظ کے لیے عالمی برادری کے نائب کے طور پر کام کر رہا ہے۔باب المندب کی حفاظت عالمی اورعلاقائی ذمہ داری ہے مگر اس کے باوجود عرب اتحاد عالمی برادری کی نیابت میں باب المندب کے تحفظ کے لیے کام کر رہا ہے۔ہفتہ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ترجمان عرب اتحاد کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے باب المندب عالمی تجارتی راستہ اور تیل کی عالمی سپلائی کا بحری روٹ ہے‘اگر باب المندب میں تیل بردار جہازوں اور دیگر تجارتی جہازوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں تو اس کے نتیجے میں پوری عالمی برادری متاثر ہوسکتی ہے۔عرب اتحاد اپنے حصہ کی ذمہ دار نبھانے کیساتھ ساتھ عالمی برادری کی جانب سے بھی آبنائے ہرمز کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ الحدیدہ میں بحری جہاز پر حملہ بندرگاہ کے انتظامات میں حوثیوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے‘الحدیدہ کے مغربی ساحل پر حوثیوں کی سرگرمیاں عالمی برادری کے تجارتی مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے نتیجے میں 2 کروڑ 20 لاکھ یمنی شہری براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا