English   /   Kannada   /   Nawayathi

فاروق عبد اللہ کے گھرجبرا گھسنے والے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی ماردی

share with us

سری نگر:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کے گھر جبراً داخل ہونےکی کوشش کرنے والے شخص کو حفاظتی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ خبروں کے مطابق جموں میں واقع سابق وزیر اعلی کی رہائش گاہ میں ایک شخص گاڑی لیکر جبراً داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، مذکورہ شخص اپنی ایس یو وی گاڑی کے ساتھ 4 اگست کی صبح تقریبا 9:30 بجے جبراً داخل ہونے کی کوشش کی۔ وہاں موجود حفاظتی اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو پہلے تو روکنے کی کوشش کی مگر نہ ماننے کی صورت میں اسے گولی مار دی۔ ایس ایس پی جموں وویک گپتا نے کہا کہ شروعاتی جانچ میں یہ دہشت گردانہ حملہ معلوم نہیں ہوتا۔ ایس ایس پی کے مطابق زبردستی گھسنے کی کوشش کرنے والا نوجوان مین گیٹ کا گھیرا توڑ  کر اندر داخل ہوا۔ وہاں موجود حفاظتی اہلکاروں سے مذکورہ شخص سے جھڑپ بھی ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ایک حفاظتی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔رہائش گاہ میں داخل ہونے کہ بعد مذکورہ شخص نے وہاں توڑ پھوڑ بھی کی۔ بلاآخر اسے گولی مار دی گئی۔ قابل ذکرہے کہ جبراً داخل ہونے والے شخص کاتعلق پونچھ سے ہے اور انکا نام مظفر شاہ بتایا جارہا ہے۔خبر لکھے جانے تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ شخص فاروق عبد اللہ کی رہائش گاہ میں کیوں داخل 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا