English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی حکومت کا کارنامہ: دھنسنے والی سڑک کی تعمیر کرنے والی کمپنی کو کروڑوں کا بونس

share with us

یوپی:04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)لکھنئو آگرہ ایکسپریس وے پر سروس لین کے دھنسنے سے ایک کار 20 فٹ زمین کے اندر چلی گئی۔ تعجب خیز امر یہ ہے کہ سڑک تعمیر کرنے والی اس کمپنی کو یوگی حکومت نے 58 کروڑ روپے کا بونس دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق اس سروس لین کو 6 ماہ قبل بنانے والی کمپنی این سی انفراٹک لمیٹیڈ کو اتر پردیش حکومت نے 58 کروڑ روپے کا بونس دیا تھا۔اس کمپنی کےمالک آگرہ کے میئر و بی جے پی کے رہنما نوین جین کے بھائی ہیں۔رپورٹز کے مطابق اتر پردیش حکومت نے 58 کروڑ روپے کی خطیر رقم کام قبل از وقت پورا کرنے کے صلہ میں دیا تھا لیکن 6 ماہ میں ہی اس کے حقیقت کا انکشاف ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سروس لین پر پانی جمع ہونے سے گہری کھائی بن گئی تھی اسی دوران ایک ایس یو وی اسی کھائی میں 20 فٹ تک اندر چلی گئی۔
پی این سی انفراٹک کے 2017/18 کے چوتھے سہ ماہی کی روینیو رپورٹ کے مطابق 302  کلو میٹر طویل سڑک کی وقت سے قبل تعمیر کرنے کے لیے اتر پردیش حکومت نے خوش ہوکر 58 کروڑ روپے کا بونس دیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت کی ایک پالیسی ہے کہ اگر کوئی پروجیکٹ وقت سے قبل مکمل کرلیا جاتا ہے تو اس پروجکٹ کو پورا کرنے والی کمپنی کو انعامات سے نوازا جاتا ہے۔اس سلسلے میں یوپی ایکسپریس وے انڈسٹریئل کے سی او نے کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ آر ائی  ٹی ای ایس  کو دیا گیا ہے جس کو 12 دن میں رپورٹ دینی ہے۔آگرہ کے میئر کا کہنا ہے کہ میری اس میں کسی طرح کی شراکت داری نہیں ہے مگر ایک ہی خاندان سے ہونے کی وجہ سے کہ سکتا ہوں کہ کام پوری دیانت داری کے ساتھ کرایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ سامنے آیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا