English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماب لنچنگ:ہریانہ میں مویشی چوری کے شبہ میں ایک اور شخص قتل

share with us

پلول :04؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ہریانہ کے ضلع پلول میں ماب لنچنگ کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مویشی چرانے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم نوجوان شردھا نامی شخص کے گھر مویشیوں کو چوری کرنے کی نیت سے گھسا تھا اسی دوران کچھ لوگوں نے اسے دیکھ لیا اور پیٹنا شروع کر دیا۔
   مقامی لوگوں نے اسے پکڑ لیا، جبکہ اس کے دو تین ساتھی فائیرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ گاؤں والوں نے فرار ہوئے مبینہ چوروں کا تعاقب کیا، لیکن وہ گاوں والوں کے ہاتھ نہ لگے۔ اس دوران کافی بھیڑ جمع ہو گئی۔ لوگوں نے 25 سال کے اس نوجوان کو اس بری طرح پیٹا کہ اس کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی ہے۔ فی الحال نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رواں مہینے سپریم کورٹ کی ایک بینچ نے ہجومی تشدد کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو اس حوالے سے ایک علیحدہ قانون بنانے کا حکم دیا تھا۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنسراج اہیر نے پیر کے دن کہا کہ مرکزی حکومت ماب لنچنگ کے ملزمین کے خلاف سزائے موت کا بل لائے گی۔
​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا