English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب ،ایک مکان میں رہنے والے تمام افرادکا اندراج لازمی قرار

share with us

پراپرٹی ڈیلرمعاہدے کے فارم میں ایک مکان میں شریک کرایہ داروں کے نام شامل کرنے کا پابند ہوگا،وزارت محنت 


ریاض :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وزارت محنت و سماجی بہبود اور وزارت آباد کاری نے واضح کیا ہے کہ ایک مکان میں مقیم تمام کرایہ داروں کا اندراج ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے نمائندے یا مالک مکان یا کرایہ دار کے ثالث کو کرنا ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ وضاحت ویب سائٹ پر کئے گئے اس سوال کے جواب میں دی گئی جس میں پوچھا گیا تھا کہ اگر ایک مکان میں ایک سے زیادہ کرایہ دار سکونت پذیر ہوں جیسا کہ بغیر فیملی والے متعدد افراد ایک ساتھ رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔آیا ایسی حالت میں مکان کرائے پر اٹھوانیوالا کرایہ معاہدے میں تمام کرایہ داروں کا نام درج کرسکتا ہے یا نہیں۔ اس کے جواب میں واضح کیا گیا کہ مکان کرائے پر اٹھوانے والا کرایہ معاہدے کے فارم میں ایک مکان میں شریک کرایہ داروں کے نام شامل کرنے کا پابند ہوگا۔ ایک سوال یہ کیا گیا کہ کیا بغیر فیملی والے رہائشیوں کو بھی ’’ایجار ‘‘ نیٹ ورک پر اندراج کرانا ہوگا۔جواب دیا گیا کہ سعودی کابینہ کے فیصلے کے بموجب ہر ایک کے کرائے معاہدے کا اندراج ایجار پر ضروری ہے۔ اس میں فیملی اور غیر فیملی والے سب شریک ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا