English   /   Kannada   /   Nawayathi

امسال دنیا بھر سے تقریباً20لاکھ عازمین ارض مقدس پہنچیں گے،سعودی عرب 

share with us

ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر عازمین کا پرجوش استقبال کیا جارہا ہے،ترجمان وزارت حج 


مکہ مکرمہ :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی نے واضح کیا ہے کہ امسال دنیا بھر سے تقریباً20لاکھ عازمین ارض مقدس پہنچیں گے۔ سیکڑوں پروازیں عازمین کو مملکت لائیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک خصوصی گفتگو میں وزارت حج کے ترجمان نے کہاکہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر عازمین کا پرجوش استقبال کیا جارہا ہے۔ یومیہ سیکڑوں پروازیں مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ رہی ہیں۔بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے بھی عازمین آنے لگے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا