English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی صحافی جنگ کی کوریج کے دوران حوثیوں کی بارودی سرنگ کا شکار

share with us

النعمی ایک بہادر اور نڈر صحافی، مشکلات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پیشہ وارانہ امور انجام دیتے رہے،صحافتی تنظیم


صنعاء :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اپنے زیرتسلط علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھا کر شہریوں کے لیے قدم قدم پر موت کا سامان کررکھا ہے۔ آئے روز بے گناہ شہری حوثیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کیساتھ ساتھ ان بارودی سرنگوں کا شکار ہوتے ہیں۔حوثیوں کی بارودی سرنگوں کا تازہ شکار فوٹو جرنلسٹ عیسیٰ النعمی بنے جو جنگ کی کوریج کے دوران ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا کر زندگی کھو بیٹھے۔عرب ٹی وی کے مطا بق عیسیٰ النعمی یمن الشباب ٹی وی چینل سے منسلک تھے۔ وہ صعدہ گونری کے علاقے باقم میں جنگ کی کوریج کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہو گئے۔شہید کے ساتھ صحافی اسامہ فراج نے بات کرتے ہوئے کہا کہ النعمی ایک بہادر اور نہ ڈر صحافی تھے جو خطرات اور مشکلات کو خاطر میں لائے بغیر اپنے پیشہ وارانہ امور انجام دینے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے۔ ہم نے یمن میں حوثیوں کی مسلط کردہ جنگ کی کوریج کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے ایشوز کی بھی رپورٹنگ کی۔ مشکل سے مشکل محاذ میں بھی پہنچے اور ہرطرح کے حالات کا جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا