English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحر الاحمر میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے،عرب اتحاد

share with us

حوثی باغیوں کی سعودی تیل بردارجہازوں پر دہشت گردانہ کارروائیوں کاجائزہ لے رہے ہیں،ترجمان 

صنعاء :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں بالخصوص حالیہ حملوں میں باب المندب بندرگاہ اوربحر الاحمر میں سعودی عرب کے تیل بردارجہازوں کو نشانہ بنانے کی سازشوں کاجائزہ لے رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کی طرف سے بحر الاحمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات کا تدارک کریں گے اور عالمی جہاز رانی کو ہرممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔عرب فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن میں ایرانی مدد سے لڑنے والے حوثی شدت پسندوں کی کارروائیوں سے ملک میں بدترین ماحولیاتی اور اقتصادی بحران پیدا ہو رہا ہے۔حوثی نہ صرف یمن کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں بلکہ انہوں نے خطے کے دوسرے ممالک کے مفادات بھی خطرے میں ڈال دیے ہیں۔ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی معاونت سے بحری جہاز رانی کے تحفظ، باب المندبسے بین الاقوامی تجارتی جہازوں کو گذرنے اور جنوب الاحمر میں آبی ٹریفک کو جاری رکھنے کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کی روشنی میں ہرممکن تحفظ فراہم کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا