English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں خاتون کی کار نذرآتش کرنے والا شخص گرفتار

share with us

ملزم کی شناخت جائے وقوعہ پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے کی گئی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا


الدمام :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی مشرقی گورنری میں پولیس نے ایک خاتون کی کار کو اس کے گھر کے قریب آتش گیر مواد چھڑک کر نذرآتش کرنے میں ملوث شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حملہ آور بیس سالہ ایک نوجوان ہے۔ گاڑی کو نذرآتش کرتے ہوئے وہ خود بھی جھلس گیا تھا جسے گرفتار کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دمام شہرکی ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ الخالدیہ کالونی میں واقع اس کے گھر کے قریب ایک شخص مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اس کی کار کو نذرآتش کردیا تھا۔ تاہم ملزم کی شناخت جائے وقوعہ پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے کی گئی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا