English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پادری کو نظر بند کرنے پر امریکانے ترکی کے وزیرانصاف،وزیرداخلہ پر سفری پابندی عائد کردی

share with us

واشنگٹن:02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے ترکی کے وزیر انصاف اور داخلہ پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ دونوں ورزا کے اثاثے بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔ترک عدالت نے انقرہ میں گھر میں نظربند امریکی پادری کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس ہکبی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ محکمہ خزانہ نے ترکی کے وزیر انصاف باقر اور وزیر داخلہ سلیمان پر سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ جس کے بعد کسی امریکی کو ان سے لین دین کی اجازت نہیں ہوگی۔سارہ نے کہاکہ ترک وزرا پر پابندیاں امریکی پادری اینڈریو برونسن کو گرفتار کرنے اور گھر میں نظر بند کرنے پر لگائی گئی ہیں۔ ترکی کا موقف ہے کہ امریکی پادری ملک میں امریکا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا