English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرپسندوں کے حوصلے بلند: مسلم نوجوان کی زبردستی کٹوا دی داڑھی، سیلون ملازم کو بھی پیٹا

share with us

گروگرام:02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)گروگرام میں کھلے عام مسلمانوں کے خلاف غنڈہ گردی کی جا رہی ہے، کچھ عرصہ پہلے غیر سماجی عناصر نے پارکوں میں نماز پڑھنے کو لے کر ہنگامہ کیا تھا اور اب ایک مسلم نوجوان کی زبردستی داڑھی مونڈ دی گئی۔ملک بھر میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و ستم اور موب لنچنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی خبریں عام ہیں۔ نفرتوں کا اس قدر بول بالا ہے کہ دنیا بھر میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے گڑھ کے طور شناخت بنانے والے گروگرام (گڑگاؤں )میں کھلے عام مسلمانوں کے خلاف غنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے غیر سماجی عناصر نے پارکوں میں نماز پڑھنے کو لے کر ہنگامہ کیا تھا اور اب ایک مسلم نوجوان کی زبردستی داڑھی مونڈ دی گئی۔ احتجاج کرنے پر نوجوان اور نائی کو زد و کوب کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ مسلم نوجوان سیلون میں بال کٹوانے گیا تھا جہاں دو نوجوان پہلے سے موجود تھے۔ دونوں نوجوان اسے داڑھی کٹوانے کو کہنے لگے۔ جب اس نے منع کیا تو وہ سیلون ملازم کو زبردستی اس کی داڑھی کاٹنے کے لئے کہنے لگے۔ سیلون ملازم نے بھی اس کی داڑھی کاٹنے سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد ان نوجوانوں نے نائی اور مسلم نوجوان کو بری طرح مارا پیٹا اور نوجوان کو سیٹ پر باندھ کر نائی سے زبردستی اس کی داڑھی کٹوا دی۔ متاثرہ نوجوان میوات کے گاؤں بادلی کا رہنے والا ہے۔ظفر الدین نے الزام لگایا ہے کہ وہ نائی کی دکان پر بال کٹوانے گیا تھا۔ دو نوجوان اس کی داڑھی پر کمنٹ کرنے لگے اور اسے داڑھی کٹوانے کے لئے کہنے لگے۔ جب اس نے داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا تو دونوں نوجوانوں نے زبردستی اسے کرسی پر بٹھا دیا اور باندھ دیا۔اس کے بعد دونوں نوجوانوں نے نائی سے اس کی داڑھی کاٹنے کو کہا۔ نائی نے جب داڑھی کاٹنے سے انکار کردیا تو دونوں لڑکوں نے اس کی پٹائی کر دی۔ اس کے بعد اس کی داڑھی کاٹ دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا