English   /   Kannada   /   Nawayathi

مراٹھا ریزرویشن پر فڑنویس نے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا

share with us

مہاراشٹر :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مہاراشٹر میں مراٹھا ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر جاری وبال کے بیچ صوبہ کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے دوران مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے غوروخوض کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس معاملہ پر مہاراشٹر حکومت بِل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ نومبر کی شروعات میں مراٹھا ریزرویشن پر بل لایا جا سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ فڑنویس مراٹھا طبقہ کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے، انہوں نے خود ملاقات کے لئے دعوت دی ہے۔واضح رہے کہ مراٹھا سماج کے لوگ 16 فیصد ریزوریشن کے مطابلہ کو لے کر سراپا احتجاج میں ہیں اور اب تک کم از کم 6 نوجوان خود کشی کر چکے ہیں۔ ویسے اب مراٹھا تحریک کمزور ہوتی نظر آ رہی ہے۔ آزاد میدان میں مراٹھا کرانتی کی طرف سے بلائی گئی جیل بھرو تحریک میں محض 30 لوگ شریک ہونے پہنچے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔

اس سے قبل 25 جولائی کو ممبئی بند کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کافی تشدد ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا