English   /   Kannada   /   Nawayathi

خوف کے 30 گھنٹہ ، 44 فٹ گہرے بورویل سے صحیح سلامت لوٹی تین سالہ ثناء

share with us

مونگیر :02؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)بہار کے مونگیر میں 30گھنٹے سے زیادہ چلے ریسکیوآپریشن کے بعد تین سال کی معصوم بچی ثناء کوبچا لیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم کی جی توڑ محنت اور لوگوں کی دعاؤں سے ثنا جب بورویل سے باہر آئی تو نظارہ کافی عجیب تھا کہ تین سال کی بچی موت سے لڑ کر بورویل سے باہر محفوظ نکل آئی۔ثناء کو بورویل سے نکالنے کے لیے کل سے ضلع انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کے ذریعہ بچاؤ مہم چلایا گیا۔ بچی ابھی منگیر کے صدر ہسپتال میں داخل ہے، جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع منگیر میں تین سالہ بچی ثناء اچانک بورویل میں گر گئی۔ بدھ کے روز امدادی ٹیم کافی مشقت کے بعد ثناء تک پہنچا اور اس کو پانی پلایا۔ بورویل کے اندر اس کا پاؤں پھنسا تھا، جس کی وجہ سے بچانے میں تاخیر ہوئی۔ شام کو وہاں کافی تیز بارش ہو رہی تھی، جس سے بچاؤ کے کام میں تاخیر ہوئی۔

حادثے کی جگہ پر فوراً ایمبولینس بلا لیا گیا تھا۔ انتظامیہ کو ہوشیار کر دیا گیا۔ آس پاس کی بجلی کاٹ دی گئی۔ تمام گاڈیوں کو ایک سمت میں چلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
  
ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کے دوران بچی کو لگاتار بورویل میں آکسیجن پہنچایا گیا۔ اس دوران مقامی صدر ہسپتال کے ڈاکٹر فیض موقع پر ہی موجود رہے اور انہوں نے بچی کی صحت پر نظر بنائے رکھا۔ وہاں موجود ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی سی سی ٹی وی کے ذریعہ بچی پر نظر بنائے ہوئی تھی۔

گڈھے کی گہرائی تقریبا 44 فٹ بتائی جا رہی ہے۔ ثناء اپنی نانی کے گھر پر آئی تھی جس دوران یہ حادثہ ہوا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا