English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ، صہیونی فوج کی جانب سے حق واپسی کیلئے احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں کی ہڈیاں تشدد سے چکنا چور کرنے کا انکشاف

share with us

بیروت :یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ باؤنڈریزنے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے حصول کیلئے احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں پر صہیونی فوج وحشیانہ فائرنگ کرکے ان کی ہڈیاں چکنا چور کردیتی ہے۔اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے کہاہے کہ غزہ میں طبی امدادی کارکنوں کے پاس لائے جانے والے بیشتر زخمیوں کی ہڈیاں اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے بری طرح کچل دی گئی ہوتی ہیں اور ان کا علاج زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہوتا ہے۔عالمی طبی ادارے کی طرف سے یہ رپورٹ 30 مارچ کو شروع ہونے والے تحریک حق واپسی مظاہروں کے چار ماہ بعد جاری کی گئی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں ہسپتالوں میں اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے علاج میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بیشتر زخمی گولیاں لگنے سے بری طرح کچلے گئے ہوتے ہیں، زخمیوں کی ہڈیاں مٹی بنا دی جاتی ہیں۔ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جیھان بسیسونے بیروت میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں سرگرم اس کے امدادی کارکنوں اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کے علاج میں کافی مشکلات درپیش ہیں۔واضح رہے کہ 30 مارچ 2018ء کے بعد اب تک اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کرکے 150 سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور 15 ہزار کو زخمی کردیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا