English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعز میں چھ ماہ کے دوران 1400 حوثی مارے گئے ، درجنوں عسکری گاڑیاں، اسلحے کے ڈپو تباہ

share with us

مذکورہ عرصے میں حوثی ملیشیا کو حربی ساز و سامان کے حوالے سے بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، یمنی فوج کے میڈیا سینٹرکی رپورٹ 

صنعاء:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں سرکاری فوج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز کے بعد سے تعز صوبے کے محاذوں پر ہونے والے معرکوں کے دوران حوثی ملیشیا کے 3500 سے زیادہ ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ درجنوں عسکری گاڑیاں اور اسلحے کے ڈپو تباہ کر دیے گئے۔تعز میں یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران تعز کے محاذوں پر 1400 سے زیادہ حوثیوں نے اپنی جانیں گنوائیں جن میں 9 اہم زمینی کمانڈر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 2170 سے زیادہ حوثی زخمی بھی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے میں حوثی ملیشیا کو حربی ساز و سامان کے حوالے سے بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس دوران ہتھیاروں اور گولہ بارود کے 8 گودام، 9 فوجی ٹینک،بی ایم پی ساخت کی 3 بکتر بند گاڑیاں، کیٹوشیا راکٹ داغنے والے دو لانچرز، 23 توپیں اور 59 عسکری گاڑیاں ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یمنی فوج نے عرب اتحاد کے طیاروں کی معاونت سے ان معرکوں کے دوران تعز شہر کے اطراف کے علاوہ جبل حبشی، الصلون، مقبنہ، وازعیہ اور البرح کے محاذوں میں بڑی زمینی پیش قدمی کو یقینی بنایا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا