English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان ، گذشتہ ماہ پر تشدد کارروائیوں 232 عام شہری ہلاک،313 زخمی ہوے ، رپورٹ

share with us

کابل :یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں گذشتہ ماہ پر تشدد کارروائیوں دو سو بتیس عام شہری ہلاک جبکہ تین سو تیرہ زخمی ہوے ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے منطابق ایک مبصر گروپ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران بائیس افغان صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے حملوں اور خود کش دھماکوں کے نتیجے میں دو سو بتیس عام شہری ہلاک جبکہ تین سو تیرہ زخمی ہوے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر جانی نقصان صوبہ ننگر ہار مین ہوا ہے جہاں ستر افراد ہلاک جبکہ پچاس زخمی ہوے ہیں ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلع گروپ جنگی قوانین کا احترام کرتے ہوے شہریوں کے تحفظ پر توجہ دیں 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا