English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا ’نیوم سٹی‘ میں اجلاس

share with us
shah_salman_chair_meeting_in-neom

اجلاس میں کوئٹہ اور کابل میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت 


نیوم :یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس تبوک میں قائم جدید ترین سیاحتی اور تجارتی شہر ’نیوم‘ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی جو ان دنوں تعطیلات گذارنے’نیوم‘ میں موجود ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اجلاس میں یمن کی مغربی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں پر دہشت گردوں کے حملے، ایران نواز حوثیوں کی طرف سے سرحد پار سے جاری دہشت گردی ایرانی مداخلت کو ناکام بنانے کے لیے علاقائی اورعالمی مساعی پر غور کیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں واضح کیا گیا کہ یمن کے حوثیوں اور ایران کی طرف سے تیل بردار جہازوں پر حملوں سے عالمی جہاز رانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ اجلاس میں یمن کی باب المندب، الحدیدہ بندرگاہ اور بحر احمر کی اہمیت کے پیش نظر ان سمندری علاقوں کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے یمن کی سرکاری فوج کے شہید اہلکاروں کے 1500 اقارب کو سرکاری کوٹے سے حج کرانے کے اعلان کو سراہا۔سعودی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے شہر کوئٹہ، افغانستان کے دارالحکومت کابل اور جلال آباد اور کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں دہشت گردانہ حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی۔کابینہ نے عالمی مانیٹری فنڈ[آئی ایم ایف] کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے سعودی ویژن2030ء4 کو سراہے جانے ار اس حوالے سے سعودی حکومت کی مساعی کو کامیاب قرار دینے کا خیر مقدم کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا